کوئٹہ، عزم طلبہ کنونشن سے نوجوانوں میں اسلامی جذبہ بیداری پیداہوگا،مولاناترابی

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:58

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،مولاناعبدالحنان،مولانامحمدسلیم،حافظ قدرت اﷲ لہڑی،مولانابشیراحمد،رحیم الدین ایڈوکیٹ،عزیزاﷲ پکتوی اورعبدالواسع سحرنے کہاہے کہ جے ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام27اپریل پیرکوعزم طلبہ کنونشن سے نوجوانوں میں اسلامی جذبہ بیداری پیداہوگا،کنونشن سے سینیٹرمولاناعطاء الرحمن،مولاناراشدمحمودسومرو،مولانافیض محمداورملک سکندرخان ایڈوکیٹ موجودہ حالات کے پیش نظرسیرحاصل خطاب کریں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے جے ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے کنوینرحافظ محمدطاہرزیرے اورڈپٹی کنوینرمولوی عبدالمنان کاکڑکی قیادت میں وفدسے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پرجے ٹی آئی کے رہنماؤں نے مولاناترابی کوکنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں بریف کیا،مولاناترابی نے کنونشن کی تیاریوں پراظہاراطمنان کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں اورطلبہ کواسلامی ذہنیت کے تحت اپنے اعلی نصب العین کاہمسفربناناوقت کی ضرورت ہے،جب مدارس میں جے ٹی آئی فعال تھی توطلبہ شدت پسندی کی طرف راغب نہیں ہوتے تھے جب بعض مدارس والوں نے جے ٹی آئی کی تنظیم پرپابندی لگائی توفرقہ وارانہ تنظیمیں وجودمیں آئیں جس کے باعث آج مدارس پرفرقہ پرستی کے الزامات لگائے جارہے ہیں انہوں نے جے یوآئی ضلع کوئٹہ کے تمام یونٹوں کوہدایت کی کہ وہ جے ٹی آئی کے ساتھ بھرپورتعاون کریں اورکنونشن میں اپنی شرکت کویقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

درین اثناء جے ٹی آئی کے ضلعی کنوینرحافظ محمدطاہرزیرے اورمولوی عبدالمنان کاکڑنے ایم پی اے حاجی گل محمددمڑ،سابق وفاقی وزیرحاجی رحمت اﷲ کاکڑ،سابق گورنرسیدفضل آغا،کونسلرچوہدری محمدعاطف،حاجی امیرعثمان اچکزئی،حاجی محمدقاسم خلجی،حافظ دولت خان،میراسحاق ذاکرشاہوانی،تفویزبزدار،مولانامحمداقبال عیسی خیل،حاجی بشیراحمدکاکڑ،حاجی عبداﷲ،حافظ محمدبلال ناصرسمیت دیگرسینئررہنماؤں کوکنونشن میں شرکت کے دعوت نامے پہنچادیئے گئے۔