این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ2نامعلوم ملزمان کیخلاف والدہ منہاس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر214/15قتل اقدام قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو چار گولیاں ماری گئیں، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سبین محمود کو سینے میں دو ، گردن اور چہرے پر ایک ایک گولی لگی ۔

سبین محمود کی موت گردن میں گولی لگنے کے باعث ہوئی، گولیاں قریب سے ماری گئیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات ٹارگٹ کلنگ ہے، کیس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزٹو میں گزشتہ روز مسلح افراد نے انسانی حقوق کی ممتازکارکن اوراین جی اوکی معروف ڈائریکٹر سبین محمود کو نشانہ بنایا، سبین محمودایک ڈیبیٹ پروگرام منعقد کرنے کے بعد گھرلوٹ رہی تھیں ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے سبین محمود کی والدہ بھی زخمی ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :