سینئر صحافی عبدالقدوس کے انتقال پر الطاف شکورو دیگر پاسبان رہنماؤں کا اظہار تعزیت

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور ، سیکریٹری جنرل عثمان معظم ، سینئر نائب صدر طارق جمیل ، آفتاب الدین قریشی ، ضمیر احمد ، اعظم منہاس ، رفیق احمد خاصخیلی ، عبدالحاکم قائد اور صدر پاسبان کراچی شیخ محمد شکیل نے سینئر اور سر گرم صحافی عبدالقدوس کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت درجات کی بلندی اور تمام لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔