کراچی، ڈبل سواری سے متعلق وزیر اعلیٰ کے بیان نے ثابت کردیا صوبے کے معاملات کوئی اور چلارہا،شیخ محمد شکیل

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے ضمنی الیکشن NA-246کی وجہ سے ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی لاعلمی سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے بیان نے ثابت کردیا ہے کہ صوبے کے معاملات کوئی اور چلارہا جسے شہریوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

پاسبان پریس سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے علم میں لائے بغیر جن لوگوں نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی ان سے باز پرس اور کاروائی وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو ہمیشہ صوبائی حکومت سے شکایت رہی ہے کہ سندھ کے حکمرانوں کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک روا رکھتے ہیں جس کی وجہ سے شہر قائد مسائلستان بن گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا شہر پانی پانی چلا رہا ہے لیکن صوبائی حکومت کو شہریوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ شیخ محمد شکیل نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ ، محکمہ داخلہ سندھ اور کراچی انتظامیہ کو واضح طور پر حکم جاری کرے کہ کراچی میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی کے آپشن کو ہمیشہ کیلئے خارج کردے ۔

متعلقہ عنوان :