وزیر خوراک سندھ نے کرپشن کے الزام میں محکمہ خوراک کے تین فوڈ انسپکٹرز کو معطل کردیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر خوراک گیان چند اسرانی نے ضلع عمر کوٹ میں گندم کے بیگز کی تقسیم کے دوران بڑے پیمانے پر خرد برد اور کرپشن کے الزام میں محکمہ خوراک کے تین فوڈ انسپکٹرز کو معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے.

(جاری ہے)

ان میں افتخار انچارج سامارو، اﷲ جڑیو منگریو انچارج اجن راجڑ سینٹر اور ولی محمد ساند انچارج راجہ راستی اور قاضی محسن پلی سینٹر شامل ہیں. صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کے بیگز کی ترسیل میں کوئی بد عنوانی برداشت نہیں کی جائے گی اگر عوامی شکایات کے نتیجے میں محکمہ خوراک کا کوئی افسر یا اہلکار کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف فی الفور محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

متعلقہ عنوان :