والٹن کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے موقع پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے

2ایس پیزکی نگرانی میں ،4ڈی ایس پیز ،2لیڈی ٹریفک انسپکٹرز سمیت27ٹریفک انسپکٹرز ،60پٹرولنگ آفیسرز،77لیڈی ٹریفک وارڈنز اور458ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے‘طیب حفیظ چیمہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے موقع پر ٹریفک کو معمول کے مطابق رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک انتظامات کیئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 2ایس پیزکی نگرانی میں ،4ڈی ایس پیز،2لیڈی ٹریفک انسپکٹرز سمیت27ٹریفک انسپکٹرز ،60پٹرولنگ آفیسرز،77لیڈی ٹریفک وارڈنز اور458ٹریفک وارڈنزٹریفک کو رواں دواں رکھے رہے۔

طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کینٹ کا وزٹ کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر ٹریفک کے بہترین انتظامات کیئے گئے تھے۔سی ٹی او نے کہا کہ اس موقع پر ٹریفک وارڈنز نے ٹریفک کو رواں دواں رکھتے ہوئے پارکنگ کا بھی خصوصی انتظام کیا تھا جس کیلئے ٹریفک وارڈن اور افسران شاباش کے مستحق ہیں۔