لاہور، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد امیدواروں کے سپورٹرز پیشگی مٹھائیاں اور پھولوں کے ہار بھی خرید لائے

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کے سپورٹرز پیشگی مٹھائیاں اور پھولوں کے ہار بھی خرید لائے ۔

(جاری ہے)

والٹن اور کینٹ کے 20وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں خصوصاً مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکن انتہائی پرجوش نظر آئے اور اپنے اپنے امیدوار کی کامیابی کے دعوے کرتے رہے۔ پولنگ کے لئے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد امیدواروں کے سپورٹرز نے سویٹ شاپس اور پھولوں کے ہاروں کی دکانوں کا رخ کر لیا اور پیشگی خریداری شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :