لاہور، تھانہ کاؤنٹر ٹیرر ازم نے ریلوے نیو ڈیزل شیڈ میں دھماکہ خیز مواد پھینکے کا مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) تھانہ کاؤنٹر ٹیرر ازم نے نیو ڈیزل شیڈ میں نامعلوم افراد کی طرف سے جمعہ کی رات کولر میں ڈال کر پھینکے گئے دھماکہ خیز مواد کا مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کی طرف سے مقدمے میں دہشتگردی اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ متن میں کہا گیا ہے کہ کولر میں چھ سے سات کلو گرام دھماکہ خیز مواد ڈال کر پھینکا گیا ۔ دھماکہ خیز مواد دیسی ساختہ تھا اور اس میں کیل اور نٹ بولٹ بھی ڈالے گئے تھے۔ سی ٹی ڈی نے مقدمے کا اندراج کرنے کے بعد اسکی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :