امریکہ کا کراچی میں سماجی کارکن سبین محمود کے قتل پر مذمت کا اظہار

سبین محمود پاکستان کی ایک باہمت آواز تھی،ان کی موت پاکستان کا ایک بڑا نقصان ہے ٗامریکی سفارتخانہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) امریکہ نے کراچی میں سماجی کارکن سبین محمود کے قتل پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبین محمود پاکستان کی ایک باہمت آواز تھی،ان کی موت پاکستان کا ایک بڑا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سبین محمود کی موت سے پاکستان کا ایک بہت بڑا نقصان ہوا ہے وہ ایک پاکستان کی ایک باہمت آواز تھیں۔