وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں چار روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی

پولیو مہم بھارہ کہو، کرپا، کری، کورال، پھلگراں، روات، سہالہ، سوہان اور ترلائی کے ہائی رسک علاقوں میں ہو گی

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں چار روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آباد ڈاکٹر محمد اظہر خان کے مطابق مہم کے دوران 50011 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 26 ایریا انچارج، 119 موبائل ٹیمیں اور 5 یونین کونسل انچارج مقرر کئے گئے ٗ پولیو مہم بھارہ کہو، کرپا، کری، کورال، پھلگراں، روات، سہالہ، سوہان اور ترلائی کے ہائی رسک علاقوں میں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے مربوط کوششیں جاری ہیں جس کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے پہلے سے زیادہ محنت کریں اور مہم میں سو فیصد مقررہ ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے۔ ڈاکٹر محمد اظہر خان نے بتایا کہ مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :