رواں سال کا دوسرا 15 روزہ دینی، تربیتی و اصلاحی کورس یکم مئی سے زیارت میں شروع ہوگا

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ بلوچستان کے زیراہتمام رواں سال کا دوسرا 15 روزہ دینی، تربیتی و اصلاحی کورس یکم مئی2015 سے چینہ راغہ زندرہ ضلع زیارت میں شروع ہوگاکورس میں اسلامی عقیدہ، فن خطابت، منتخب آیات کا ترجمہ و تفسیر، عصر حاضر کے مسائل پر جید علماء کرام کے درس، طہارت، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ وغیرہ کے مسائل پڑھائے جائیں گے ضلع زیارت کے مرکز محمد بن قاسم بمقام چینہ راغہ زندرہ میں شروع ہونے والے کورس میں جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنماء شیخ عبدالعزیز، صوبائی امیر بلوچستان مفتی حافظ محمد قاسم ، رابطہ و تنظیمی امور کے ذمہ دار ڈاکٹر ابو خالد، مسؤل ضلع زیارت قاری عبداﷲ و دیگر علماء و اساتذہ درس دیں گے اور اسباق پڑھائیں گے واضح رہے کہ اس سے قبل 2014ء میں بھی کئی کورسز مکمل کئے جاچکے ہیں جن میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اصلاحی کورس میں شرکت کے لیے عوام الناس کی بڑی تعداد رجسٹریشن کیلئے جماعۃ الدعوۃ بلوچستان کے صوبائی دفتر مرکز تقویٰ ڈبل روڈ کوئٹہ پر پہنچ رہی ہے۔