نیوز اینکر وسیم بادامی نے بڑا ”سرپرائز“ دیدیا۔۔۔!!!

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:38

نیوز اینکر وسیم بادامی نے بڑا ”سرپرائز“ دیدیا۔۔۔!!!

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل2015ء) بول نیٹ ورک کا پچھلے ایک سال سے زائد عرصے سے بہت چرچا ہورہا ہے اور بڑے بڑے صحافی اس گروپ کو بڑی بڑی تنخواہوں پر جوائن کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بول نیٹ ورک نے متعدد چینلز کا اعلان کررکھا ہے اور اس کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام نیوز چینلز کو پیچھے چھوڑ دے گا لیکن ابھی اس کا کوئی بھی چینل کیبل پر نہیں آیا اور اسے پہلا نقصان اسوقت اٹھانا پڑا جب ایک صحافی وسیم بادامی نے ’بول نیٹ ورک‘ کا ساتھ چھوڑ دیا۔ Axact اور بول کے چیئرمین شعیب شیخ نے وسیم بادامی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔