الطاف شکور اور دیگر پاسبان رہنماؤں کی سبین محمود کے قتل کی مذمت ، قاتلوں کی گرفتار کا مطالبہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور ، سیکریٹری جنرل عثمان معظم ، سینئر نائب صدر طارق جمیل ، آفتاب الدین قریشی ، ضمیر احمد ، اعظم منہاس ، رفیق احمد خاصخیلی ، عبدالحاکم قائد اور صدر پاسبان کراچی شیخ محمد شکیل نے سماجی رہنما ء سبین محمود کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاسبان رہنماؤں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سبین محمود کی مغفرت درجات کی بلندی اور تمام لواحقین کیلئے صبر جمیل اور ان کی والدہ کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :