سندھ نیشنل پارٹی کی جانب سے نظر محلہ اور بھینس کالونی میں واپڈا کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سندھ نیشنل پارٹی کی جانب سے نظر محلہ اور بھینس کالونی میں واپڈا کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کرکے دہرنا دیا گیا، اس موقعہ پر رہنماؤں ریاض حسین ملغانی، عرفان جتوئی اور دیگر نے کہا کہ جان بوجھ کر بھینس کالونی میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو کہ ناجائزی ہے، انہوں نے کہا کہ جن کے میٹر ہیں ان کے لیے لوڈشیڈنگ کیوں اور جن کے پاس میٹر نہیں ہیں ان کے لیے واپڈا کی جانب سے خاص پیکیج رکھا گیا ہے اور انہیں سٹی ون فیڈر سے اسپیشل کنیکشن کے ذریعے بجلی فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک تو قیامت خیز گرمی میں کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں جبکہ شہر اور گرد و نواح میں 45 سینٹی گریڈ شدید گرمی میں واپڈا کی جانب سے 20 سے 22 گھنٹے طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، رہنماؤں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہمارے احتجاج کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :