لاڑکانہ :شدید گرمی کے باعث لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا،ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) لاڑکانہ میں شدید گرمی کے باعث لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے جبکہ گرمی کا زور توڑنے کے لئے لوگوں نے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ میں گزشتہ کئی روز سے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کیا اور درختوں کے سائے میں پناہ ڈھونڈی، گرمی کی شدت کے باعث شہر میں مشروبات بیچنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے اور شہریوں نے کولڈڈرنک، گولا گنڈہ، برف، تھادل اور شربت پی کر گرمی سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کی، دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہری طویل لوڈشیڈنگ کے بھی دہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے اورشہر کے اکثرعلاقوں میں بغیر وجہ بتائے لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ کردیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ معمول کی بات ہے اور گرمی کی لہر آئندہ دو روز مزید جاری رہے گی اور درجہ حرات مزید بڑنے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :