کراچی ،قائم مقام برٹش ڈپٹی ہائی کمشنرنے کلارکس اسٹور کا افتتاح کردیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) قائم مقام برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر جیلین اٹکنسن کے ہاتھوں کلارکس اسٹور کا افتتاح ہوا اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے بھر پور انداز سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

افتتاح کے موقعے پرخواتین و حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ماڈلز نے کیٹ واک کے دوران شوز کی نمائش بھی کی۔ کلارکس برٹش کا ایک عظیم برانڈ ہے جو دنیا میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے 200 سالوں سے دنیا بھر میں مقبولیت کا درجہ رکھتا ہے۔ ان کے کسٹمرز میں عام پبلیک کے علاوہ اعلیٰ فیشن ڈیزائنر اور مشہور شخصیتشامل ہے۔ سالانہ دنیا بھر کی مارکیٹوں سے ڈیڈھ ارب پونڈ کا سالانہ بزنس کرتے ہیں جو کہ ان لائن ،تھوک اور فرنچائز کے زریعے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :