پر امن سندھ مہم کے دوران صفائی ستھرائی اور ندی نالوں کی صفائی کاکام برق رفتاری سے مکمل کیا جائے،میونسپل کمشنر بلدیہ غربی

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) میونسپل کمشنربلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری صاف سرسبز اور پر امن سندھ مہم کے دوران صفائی ستھرائی اور ندی نالوں کی صفائی کاکام برق رفتاری سے مکمل کیا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ کے ہمراہ بلدیہ زون میں ندی نالوں کی صفائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا میونسپل کمشنرنے موقع پر موجود افسران کو مذکورہ مقامات کی صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ ندی نالوں کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اورنگی، بلدیہ اور سائٹ زون میں موجود تمام ہلکی و بھاری مشینری کے ذریعہ نالوں سے کچرہ نکالنے اور ٹھکانے لگانے کا عمل شب وروز جاری رکھا جائے انہوں نے نالوں کے اوپر اور اطراف تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھی فوری کا روائی عمل میں لانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کا م بھی تسلسل سے جاری رکھا جائے اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ نے میونسپل کمشنر نے کو ندی نالوں کی صفائی کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ندی نالوں کی صفائی کا عمل شب وروز جاری ہے تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام علاقوں میں صفائی کا عمل بھر پور طریقہ سے جاری رکھا جارہا ہے کچرہ وملبہ کی منتقلی کیلئے تمام ہلکی وبھاری مشینری کوبروئے کار لایا جارہا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :