لاہور، وہ شہر جسے 5 نوبل یافتہ شخصیات پیدا کرنے کا اعزاز حاصل ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 اپریل 2015 17:17

لاہور، وہ شہر جسے 5 نوبل یافتہ شخصیات پیدا کرنے کا اعزاز حاصل ہے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اپریل 2015 ء) : پاکستان کے شہر لاہور کو بہت سے اعزاز حاصل ہیں جن میں سے ایک اعزاز زندہ دلان لوگوں کی سر زمین ہونے کا بھی ہے اس کے علاوہ لاہور کو پنجاب کا دل بھی کہا جاتا ہے. لیکن ایک اعزاز جو اسے دوسرے شہروں سے مزید منفرد کرتا ہے وہ یہ کہ لاہور شہر نے 5 نوبل انعام یافتہ شخصیات کو جنم دیا ہے. ان پانچ افراد میں پہلی شخصیت لاہور کے عجائب خانہ میں کام کرنے والے ایک محافظ کا بیٹا ہے جس کا نام Rudyard Kipling تھا، جو کہ عجائب خانہ کے سامنے پڑی معروف توپ پر بیٹھ کر خواب دیکھتا تھا بعد ازان اس نے خواب دیکھنے کی کہانی کو ایک کتاب کی شکل دے دی جا کا نام KIM رکھا ، کتاب پر Rudyard Kipling کو 1907 ء میں ادب کا نوبل انعام ملا.

(جاری ہے)

دوسری شخصیت جامعہ پنجاب میں کیمسٹری کے شعبہ کے ایک پروفیسر تھے جن کا نام شانتی سروپ بھٹناگر تھا، انہوں نے این ایسی ترازو بنائی جس سے یہ پتہ چلتا تھا کہ کسی بھی چیز کا وزن مقناطیسی میدان میں اتنا ہی رہتا ہے یا کم زیادہ ہوتا ہے، ان کے اس کام سے کیمسٹری کی ایک نئی شاخ Magneto- Chemistry نے جنم لیا، اس کے چرچے جب انگلستان پہنچے تو وہاں سے آئے ایک صاحب نے 1927 ء میں بھٹناگر کو طبیعات کے نوبل انعام سے نوازا.

تیسری شخصیت گووند کھرانا ہیں جنہوں نے جینیات (Genetics) پر کام کیا جو ان کو نوبل انعام دلوانے کا باعث بنا. نوبل انعام ملنے پر بھارتیوں نے خوب شور مچایا کہ ایک بھارت واسی کو نوبل انعام مل گیا لیکن گووند کھرانا نے بر ملا اظہار کیا کہ میں پہلے برطانوی تھا، اب امریکی شہری ہوں میں کبھی بھی ہندوستانی نہیں رہا لیکن ہاں میں لاہوری ضرور ہوں.

چوتھی شخصیت لاہور کے علاقہ مغل پورہ میں کام کرنے والے انجینئیر کے بیٹے کی ہے، سبامنیم کے بیٹے چندرا شیکھر نے کائنات میں بلیک ہول دریافت کیا جس پر ان کو 1983 ء میں نوبل انعام سے نوازا گیا اور ان کے نام پر چندرا نامی ایک دور بین بھی خلا میں بھیجی گئی. انہوں نے بھی گووند کھرانا والا ہی اعلان کیا کہ میں ہندوستانی نہیں البتہ لاہوری ضرور ہوں. اور ان سب کے بعد آتے ہیں عبد السلام نامی ایک شخص جن کو 1979 ء میں ایک نوبل انعام سے نوازا گیا یہ ایوارڈ ان کو مقناطیسیت، کشش ثقل ، توانائی اور حرارت کو ملا کر ایک واحدانیت قائم کرنے پر ملا جسے Unified field Theory کا نام دیا گیا.

متعلقہ عنوان :