الطاف حسین کا الگ صوبے کا مطالبہ سندھ کی 5 ہزار سالہ تہذیب اور ثقافت پر وار ہے،ایاز لطیف پلیجو

جب بھی ایم کیو ایم کو اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا پیش آتا ہے تو صوبے کی بات کر کے حقیقت سے بچنے کی کوشش کرتی ہے،صدر قومی عوامی تحریک

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:17

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجونے کہا ہے الطاف حسین کا الگ صوبے کا مطالبہ سندھ کی 5 ہزار سالہ تہذیب اور ثقافت پر وار ہے، جب بھی ایم کیو ایم کو اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا پیش آتا ہے تو ایم کیو ایم الگ صوبے کی بات کر کے اصل حقیقت سے بچنے کی کوشش کرتی ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کراچی میں جب بھی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہوتا ہے تو سب سے پہلے ایم کیو ایم شور مچاتی ہے اور دہشتگردوں کو سپورٹ فراہم کر کے قانون کی گرفت سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کا عوام کسی بھی صورت میں سندھ کو توڑکر الگ صوبہ بنانی کی بات بھی برداشت نہیں کرے گا، جو سندھ کو توڑنے کی بات کرکے سندھی اور اردو بولنے والے بھائیوں کے بیچ میں نفرت کی سیاست کرتا ہے ان کو سندھ کا عوام اس ناکام سازش میں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

(جاری ہے)

ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ گذشتہ 68 سال سے ملک اور ملک کی عوام کو کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے دہشتگردی، لاقانونیت، بیروزگاری، بدحالی اور دوسرے مسائل کاسامنا کرنا پڑا ہے، حکمرانوں نے ایک پلانگ کے تحت ملک کے حالات کو بگاڑ کر اپنے ذاتی اور گروہی مفادات حاصل کیئے ہیں۔

کرپٹ حکمرانوں نے جو ملک اور عوام دشمن عمل کیئے ہیں وہ آج دن تک ملک کی عوام کے سامنے نہیں لائے گئیے ہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ اب وقت آگایا ہے کہ دہشتگردی، مہنگائی، کرپشن، لاقانونیت اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئیے ملک کی عوام کو مرامن جمہوری جدوجہدکا ساتھ دینا ہوگا۔