کراچی ضمنی الیکشن ٗ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر رینجر ز ٗپولیس اور سندھ حکومت کی کار کر دگی کی تعریف

امید ہے مستقبل میں بھی جمہوریت کے استحکام ،ملکی خوشحالی و ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ،متعلقہ ادارے جذبے ،ذمہ داری کیساتھ فرائض سرانجام دینگے ٗ سردار محمد رضا کا بیان

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا اور ارکان الیکشن کمیشن نے کراچی حلقہ NA-246میں کامیاب الیکشن کے انعقاد پر تمام متعلقہ اداروں جن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ، رینجرز ، پولیس، سندھ حکومت انتظامیہ اور دیگر اداروں کی اس سلسلے میں کی جانے والی مخلصانہ کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان سب کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کی انتھک محنت کے نتیجے میں مجموعی طور پر نہایت محفوظ اور پُرسکون ماحول میں الیکشن کا انعقاد ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیاسی جماعتوں کی ذمہ دارانہ اور جمہوری طرزِ عمل کی بھی تعریف کی اور اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی جمہوریت کے استحکام اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اور متعلقہ ادارے اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے اپنے فرائض سرانجام دینگے ۔