بجٹ تیاری کے دوران عوامی مفادات اور خواہشات کو اولین ترجیح دی جائے،سینیٹراسحاق ڈار

بجٹ 2015-16ء کیلئے تمام تیاریاں بروقت مکمل کرلی جائیں، بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کاامکان ہے،وزیرخزانہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:12

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈار نے مالی سال 2015-16کے بجٹ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام پرزوردیاہے کہ بجٹ تیاری کے دوران عوامی مفادات اور خواہشات کو اولین ترجیح دی جائے، بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کاامکان ہے۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کوبجٹ کی تیاریوں اور2014-15کے دوران محاصل اوراخراجات کے حوالے سے سیکرٹری خزانہ وقارمسعودکی جانب سے جامع بریفنگ دی گئی اور بجٹ2015-16کے ممکنہ اعدادوشمار سے آگاہ کیاگیا۔

وزیرخزانہ نے ہدایت کی کہ بجٹ 2015-16ء کیلئے تمام تیاریاں بروقت مکمل کرلی جائیں بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ کو بتایاگیا کہ تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز(پی اے اوز)سے کہاگیا ہے کہ وہ مئی کے مہینے میں اپنابجٹ تیارکرلیں وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کو بھی مئی کے مہینے میں کے اختتام تک حتمی شکل دیدی جائے گی۔سینیٹراسحاق ڈار نے اس موقع پر ہدایت کی کہ بجٹ تیاری کے دوران عوامی مفادات ا ورخواہشات کواولین ترجیح دی جائے۔ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ وقارمسعود،مشیرخزانہ رانااسعدمعین، ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ ڈاکٹر شجاعت علی، ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود پاشا اورجوائنٹ سیکرٹری اویس منظورسمرا نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :