سابق صدر زرداری کی سبین محمودکی بیہمانہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت، واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتار کامطالبہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے حقوق انسانی کی معروف علمبردار سبین محمود کے کراچی میں بیہمانہ ٹارگٹ کلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے اور ملزموں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

(جاری ہے)

سابق صدر پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ سبین محمود کے قتل کی ٹائمنگ ، جائے وقوعہ اور سبین جن مسائل پر آواز اٹھانے کے لئے مشہور تھی، بہت سے سوالات اٹھاتے ہیں کہ اس ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے کیا مقاصد ہو سکتے ہیں۔

اس لئے بھی تحقیقات کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق سابق صدر نے سبین محمود کے لئے دائے مغفرت اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سبین محمود کی والدہ کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :