Live Updates

گوجرانوالہ،کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات ، 3 مشکوک افراد سمیت تحریک انصاف کا مبینہ جعلی ووٹر پکڑا گیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات ، وارڈ نمبر 7سے باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 3 مشکوک افراد اور تحریک انصاف کا مبینہ جعلی ووٹر پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر گوجرانوالہ میں وارڈ نمبر 7سے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کا تعلق باجوڑ ایجنسی بتایا جاتا ہے،تینوں افراد کی گرفتاری کے بعد حساس ادارے متحرک ہو گئے اور گرفتار ہونے والے افراد سے تفتیش شروع کر دی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ایک جعلی ووٹر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا اور الزام لگایا کہ اس کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات