Live Updates

کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے حامیوں میں تصادم،متعدد افراد زخمی

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ٹیکسلا وارڈ نمبر1 اور واہ کینٹ نمبر 9 کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے حامیوں میں تصادم،متعدد افراد زخمی،رینجرز کے جوانوں نے دونوں وارڈز پر حالات کنٹرول کرلئے، جھگڑے کے بعد 11افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ٹیکسلا وارڈ نمبر1 اور واہ کینٹ نمبر 9 کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے حامیوں میں تصادم ہو گیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔جھگڑے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ رینجرز کے جوانوں نے بھی دونوں وارڈز پر پہنچ کر حالات کنٹرول کرلئے۔ جھگڑے کے بعد 11افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات