لاہور، وارڈ4کے پولنگ اسٹیشن پر”گوعمران گو اور گو نواز گوکے نعروں کامقابلہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) صوبائی درالحکو مت میں ہفتے کے روز ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے موقعہ پر کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ 4 کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوہنگ میں قائم پولنگ اسٹیشن پرپی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہو اتو (ن) لیگ کے کارکنان گو عمران گو اور تحر یک انصاف کے کارکن گو نوازگو کے نعرے لگاتے رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس ووٹرز پر دباؤ ڈال رہی ہے اور کارکنوں میں تلخی بڑ ھنے پر موقع پر موجود پولیس نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا ۔

متعلقہ عنوان :