امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی کی کل مرکزاہل حدیث میں علماء اورشیوخ کے ساتھ خصوصی نشست ہوگی

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی کل اتوار کومرکزاہل حدیث106 راوی روڈ لاہور جائیں گے جہاں علماء اورشیوخ الحدیث کے ساتھ خصوصی نشست 11 بجے ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد مرکزی جمعیت اہل حدیث کے عہدیداران سے تعارفی نشست 11:30 بجے منعقد ہو گی ۔ امام کعبہ مرکز اہل حدیث کی جامعہ مسجد میں نماز ظہر کی امامت12:30 بجے کروائیں گے ۔ آخر میں امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی فلیٹیز ہوٹل میں 1بجے دوپہر علماء کنونشن سے خطاب کریں گے ۔