Live Updates

عمران خان نے پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے متعلق جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سر براہی میں قائم ٹر یبونل تحلیل کر دیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے متعلق جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سر براہی میں قائم ٹر یبونل تحلیل کر دیا جبکہ عمران خان نے کہا ہے کہ ٹر یبونل پارٹی اہم امور میں رکاوٹ بن رہا ہے اس لیے اسکو تحلیل کر دیا ہے اور ویسے بھی17اکتوبر 2014کو پارٹی انتخابات میں دھاندلی کا فیصلے سنانے کے بعد ٹر یبونل کا کام ختم ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹر یبونل نے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کو بھی طلب کیا مگر ٹر یبونل کے طلب کیے جانے کے باوجود وہ19اپر یل کو پیش نہیں ہوئے اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر تر ین کو بھی ٹر یبونل کے بارے میں بیان بازی پر شوکاز نوٹس جاری ہو چکا ہے جس پر جہا نگیر تر ین نے ٹر یبونل کو جواب تو دیا ہے مگر جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے رویے سے سخت ناراض ہوئے جسکے بعد جہا نگیر تر ین نے عمران خان کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اب عمران خان نے پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے متعلق جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سر براہی میں قائم ٹر یبونل تحلیل کر نے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :