Live Updates

پاکستان مقابلوں کی سیاست کامتحمل نہیں ہو سکتا ،عمران خان کوسنجیدہ سیاست کر نی چاہیے‘ جس جماعت کے پاس جہاں حکو مت وہاں اسکو اپنی کار کردگی دکھا کر عوام کے مسائل کو حل کر نا ہو گا ‘عمران خان دوسالوں سے میرے خلاف دھاندلی کا کیس ٹر یبونل میں لڑ رہے ہیں ،میں انکو کیسے کہہ دوں کہ وہ کیس واپس لیں ؟انکو دھاندلی کے ثبوت دینے چاہیے اور فیصلے کا انتظار کر یں ‘عوام نے ہمیشہ (ن) لیگ کو سپورٹ کیا ،بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ (ن) لیگ کے حق میں آئیگا جیسے سب کو تسلیم کر نا چاہیے ‘بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات جیسا ٹر ن آؤٹ ممکن نہیں ہو سکتا ، عوام کی بلدیاتی انتخابات میں بھی بھر پور دلچسپی ہے‘وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مقابلوں کی سیاست کامتحمل نہیں ہو سکتا عمران خان کو بھی اب سنجیدہ سیاست کر نی چاہیے ‘جس جماعت کے پاس جہاں حکو مت وہاں اسکو اپنی کار کردگی دکھا کر عوام کے مسائل کو حل کر نا ہو گا ‘عمران خان دوسالوں سے میرے خلاف دھاندلی کا کیس ٹر یبونل میں لڑ رہے ہیں میں انکو کیسے کہہ دوں کہ وہ کیس واپس لیں ؟انکو دھاندلی کے ثبوت دینے چاہیے اور فیصلے کا انتظار کر یں ‘عوام نے ہمیشہ (ن) لیگ کو سپورٹ کیا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ (ن) لیگ کے حق میں آئیگا جیسے سب کو تسلیم کر نا چاہیے ‘بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات جیسا ٹر ن آؤٹ ممکن نہیں ہو سکتا مگر عوام کی بلدیاتی انتخابات میں بھی بھر پور دلچسپی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں وارڈ 2والٹن میں اپنا ووٹ کاسٹ کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی مر کز اور صوبے میں اڑھائی سالوں سے حکو مت ہے اور ہم نے عوام کو بجلی کی لودشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے دن رات کام کیا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں اب عوام نے ہماری کار کردگی کو دیکھتے ہوئے ہی فیصلہ کر نا ہے ۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر آپکے حلقے میں ہونیوالے کنٹونمنٹ بورڈز میں (ن) لیگ کا میاب ہو جاتی ہے تو کیا آپ عمران خان سے مطالبے کر یں گے وہ عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی وجہ سے آپ کے خلاف الیکشن ٹر یبونل میں کیس لیکر گئے ہیں اسکو واپس لے لیں ؟تو اس کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا میں عمران خان سے کیوں کہوں گا کہ وہ پٹیشن واپس لیں ؟اب تو عمران خان کو دھاندلی کے ثبوت دینا ہو نگے جو انکے پاس نہیں اور اب ٹر یبونل کا فیصلہ بھی آنا والا ہے جسکا ہمیں انتظار کر نا چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ۔

ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان میرے اور (ن) لیگ پر مسلسل دھاندلی کے الزامات لگارہے ہیں مگر آج تک دھاندلی کے بارے میں کوئی ثبوت سامنے نہیں لاسکتے اور عوام نے بھی انکی جھوٹ اور الزامات کی سیاست کو مستر د کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ الزامات کی بنیاد کی بجائے کارکر دگی کی بنیاد پر سیاست کی جائے اور جس جماعت کو جہاں مینڈ یٹ ملا ہے وہاں عوام سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر یں اور انکے مسائل کو حل کیا جائے پھر انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے جو بھی فیصلہ کر یں سب کو اسکو تسلیم کر نا چاہیے اور ویسے بھی پاکستان کو آج جن مسائل کا سامنا ہے ان میں پاکستان مقابلوں کی سیاست کامتحمل نہیں ہو سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات