کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن فوج،رینجر سمیت12ہزار سے زائد عملہ نے ڈیوٹی سرانجام دی

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن کے مطابق ملک کے 42کنٹونمنٹ بورڈز میں فوج ، رینجر اور پولیس جوانوں سمیت بارہ ہزار سے زائد انتخابی عملہ نے پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دئیے تاہم پولنگ اسٹیشنز پر کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ کے پیش نظر سکیورٹی کے ہائی الرٹ انتظامات کئے گئے تھے مختلف مقامات پر ہلکا پھلکا جھگڑا بھی ہوا تاہم امیدواروں اور پولیس کی بروقت مداخلت سے معاملات فوری رفع دفعہ ہوگئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون اور کیمرہ لے جانے پر پابندی عائد تھی صرف پولنگ اسٹیشنز کے اندر ان افراد کو داخلے کی اجازت تھی جن کے ووٹ تھے اور ان کے پاس شناختی کارڈ تھا باقی کسی غیر متعلقہ شخص کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :