”حج درخواستیں یہاں وصول کی جاتی ہیں“

تمام شیڈول بنکوں نے ”اے ٹی ایم مشینوں “ پر پیغام چلا دیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)وزارت حج و مذہبی امور کی طرف سے نئی حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہی تمام 10 شیڈول بنکوں نے اپنی تمام برانچوں سے ملحقہ ”اے ٹی ایم مشینوں“ پر لبیک اللہ ،ہما لبیک کے ساتھ ”حج درخواستیں یہاں وصول کی جاتی ہیں“ کا وڈیو پیغام چلا دیا ہے جو اے ٹی ایم سے مطلوبہ رقم نکلوانے سے پہلے اور بعد نشر ہوتا ہے۔