سرکاری حج سکیم ،درخواستوں کی وصولی پیر سے شروع ہوگی

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سرکاری حج سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ سوموار 27 اپریل سے شروع ہوگا جو 8 مئی تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور سے وابستہ سینئر رکن نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء کو بتایا کہ قرعہ اندازی 14 مئی کو منعقد ہوگی اس سلسلہ میں بنکس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں رواں سال 1 لاکھ 43 ہزار 365 خوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :