ہوائی فائرنگ ،ون ڈش خلاف ورزی پر ”دلہا دلہن“ لازمی گرفتار ہونگے

آتشبازی، ہوائی فائرنگ اور رات 10 بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر ایس ایس پی ذمہ دار ہوگا

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے صوبہ بھر کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات میں آتشبازی، ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر”دلہا دلہن“ کی گرفتاری کو یقینی بنائیں جبکہ ہوائی فائرنگ اور رات 10 بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات کے فیصلے پر عملدرآمد کویقینی نہ بنانے والے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی نااہلی کا ذمہ دار متعلقہ ایس ایس پی ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء کو بتایا کہ جاری ہدایت نامہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر شادی ہال کے مالک، دولہا کیساتھ ساتھ متعلقہ ایس ایچ او کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :