پنجاب کے چار اضلاع میں نئی جیلیں بنانے کی منظوری، فنڈز مختص

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) حکومت پنجاب نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں پنجاب کے چار اضلاع میں مزید نئی جیلیں بنانے کی منظوری دیتے ہوئے فنڈز مختص کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

جیل خانہ جات ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء کو بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران لاہور ٹو، ننکانہ، خوشاب اور چنیوٹ میں نئی جیلیں تعمیر کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ اضلاع میں موجود جیلوں سے قیدیوں کو دیگر اضلاع میں منتقل کرنے سے ہونے والے ممکنہ نقصان کے بیش نظر قدم اُٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :