کنٹونمنٹ انتخابات،ملک بھر میں کینٹ ایریا کی عبادتگاہوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ رہی

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کی وجہ سے جہاں فوج ، رینجر اور پولیس جوانوں کے دستے تعینات رہے وہیں پنجاب سمیت ملک بھر کے کینٹ ایریا میں واقع تمام دینی مدارس، مساجد،امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادتگاہوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی جبکہ متعدد انتہائی حساس عبادتگاہوں کے باہر فوجی جوان بھی تعینات رہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء کو بتایا کہ تمام عبادگاہوں میں آنے والوں کی جامہ تلاشی کا حکم دیا گیا تھا۔