کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاوٴن ،گارڈن اور سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے سب انسپکٹرسمیت3 افراد زخمی

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:19

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاوٴن ،گارڈن اور سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے سب انسپکٹرسمیت3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح اورنگی ٹاوٴن کے علاقے ایم پی آر کالونی میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر 40 سالہ خدا بخش ولد امیر بخش کو زخمی کر دیا ہے ۔

زخمی کوطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا پے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پولیس نے بتایا زخمی واقعے کے وقت فجر کی نماز پڑھ کر گھر واپس جا رہا تھا ۔ زخمی ایم پی آر کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔پولیس واقعے کی مزید پہلووں سے تفتیش کر رہی ہے ۔ گارڈن کے علاقے میں واقع پی سی پرنٹ فیکٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ ناصر ولد کلیم زخمی ہو گیا ۔ جسے طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا ۔ سہراب گوٹھ جمال گوٹھ میں 30 سالہ جنت گل ولد عالم گل فائرنگ سے زخمی ہو گیا پولیس نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت معلوم ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :