زائد المیعاد شناختی کارڈ کی تجدید،نادرا اہلکاروں کے تاخیری حربوں کے باعث بزرگ شہری شدید مشکلات سے دوچار

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:19

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) نادرا کے ریجنل دفاترمیں شہریوں کے زائد المیعاد شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے اہلکاروں کے تاخیری حربوں کے باعث بزرگ شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ بزرگ خواتین سے نادرا کا ڈیٹا ہونے کے باوجود پیدائشی سرٹیفکٹ طلب کیا جا رہا ہے ۔ زائد المیعاد کمپیوٹرائز شناختی کارڈ میں شوہر کا نام کافی نہیں سمجھا جا رہا بلکہ نکاح نامہ بھی طلب کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تمام تفصیلات جمع کرانے کے باوجود بزرگ خواتین کئی ماہ سے چکر لگانے کے باوجود شناختی کارڈ سے محروم ۔ شہر بھر میں نادرا کے ریجنل دفاتر میں اہلکاروں کی کام میں عدم دلچپی اور رشوت ستانی کے باعث ہزاروں بزرگ مر دو خواتین شہری شناختی کارڈ کی تجدید کرانے سے محروم ہیں ۔ نادرا کے سائٹ میں واقع ریجنل آفس میں صبح سے دوپہر تک بزرگ شہریوں کی طویل قطار کو تپتی دھوب میں گھنٹوں کھڑا رکھ کر مایوس واپس بھیجا جاتا ہے اور کئی چکر لگانے کے بعد انہیں شناکتی کارڈ کے لیے عوامی مرکز کے ایگزیکٹو آفس میں بھیج دیا جاتا ہے ۔ جبکہ ریجنل دفاتر کے باہر موجود ایجنٹوں کے ذریعے 1500 سے 3 ہزار روپے لے کر شناختی کارڈ جاری کر دیاجاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :