ضمنی انتخابات ،کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ ،سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ نے مل کر کیا، ذرائع محکمہ داخلہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:18

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) ضمنی انتخابات کے دوران کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی پر وزیر اعلی کی لاعلمی رینجرز کی وضاحت کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ نے مل کر کیا ، جس پر وزیر اعلی سندھ نے سخت برہی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع محکمہ داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بتائے بغیر ڈبل سواری پرپابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا اور کراچی کے عوام کو تین دن اذیت جھیلنا پڑی ۔

متعلقہ عنوان :