رینجرز ہیڈ کوارٹر ، ملیر چھاوٴنی ، سندھ اسمبلی سمیت اہم سرکاری و نجی تنصیبات پر دہشت گردوں کے حملے کے خدشہ ہے،وزارت داخلہ کا سندھ حکومت کو خط

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:18

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) حساس اداروں نے وزارت داخلہ حکومت سندھ کو کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر ، ملیر چھاوٴنی ، سندھ اسمبلی ، حب ڈیم ، کراچی ایئرپورٹ ، پی اے ایف کورنگی کریک ، امریکی قونصلیٹ ، ہمدرد یونیورسٹی دیگر اہم سرکاری اور نجی تنصیبات پر دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو اس ضمن میں لکھے گئے خط کی میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے خدشے کے پیش نظر قبل از وقت سکیورٹی انتظامات سخت کیے جائیں تاکہ کسی نا خوشگوار واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

مراسلے میں حساس اداروں نے جن مزید سرکاری عمارتوں یا اداروں پر دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ ان میں سندھ اسمبلی ، اسٹیل ملز ، جامعہ کراچی کے نام بھی شامل ہیں ۔ وفاقی وزارت داخلہ تھریٹ الرٹ نمبر 237 میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے منظم حملوں کو ناکام بنانے کے لیے صوبائی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی اقدامات کیے جائیں ۔