سبین محمود کے قتل پر الطاف حسین کی شدید مذمت

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ڈیفنس کے علاقے میں این جی او کی ڈائریکٹراورممتازسماجی کارکن سبین محمود کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ سبین محمود این جی او کے پلیٹ فارم سے مختلف سماجی مسائل پر آواز اٹھاتی تھیں اوراس حوالے سے بہت سرگرم تھیں اورآج بھی وہ کسی سیمینارمیں شرکت کے بعد واپس جارہی تھیں کہ مسلح دہشت گردوں نے انہیں اپنی گولیوں کانشانہ بنادیا۔ الطا ف حسین نے کہاکہ یہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ سبین محمودکے قتل کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے ۔