منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقات کیلئے سکا ٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقات کے لیے اسکا ٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ ملزمان صولت مرزا اور معظم علی کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ ادھر ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم معظم علی نے جے آئی ٹی کے سامنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے معظم علی خان سے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث افراد کو لندن بھیجے جانے سے متعلق سوالات پوچھے جس کی ملزم معظم علی نے تصدیق کر دی۔

جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایف آئی اے اور پاکستان رینجرز کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ معظم علی نے عمران فاروق کے قتل میں ملوث کراچی کے2نوجوانوں محسن علی سید اور کاشف کو لندن بھجوایا تھا۔ ملزم نے قتل میں ملوث کاشف اور محسن کی مالی معاونت بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :