ریٹائرڈ جنرلز نے شریف برادران کا ساتھ چھوڑنے کیلئے وفاقی وزارت کی پیشکش کی، برملا جواب دیا کہ 100وزارتیں نواز شریف کی جوتی پر قربان کر سکتا ہوں، انہیں چھوڑ نہیں سکتا، مسلم لیگ(ن) نے اجڑے ہوئے پاکستان کا اقتدار سنبھالا، جو پی آئی آئے ہمارے دور اقتدار میں 4ارب روپے منافع میں جا رہا تھا وہ 48ارب خسارے میں تھی ، ریلوے کو برباد کر دیا گیا تھا، 15سالوں میں500میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی، ملک لاقانونیت، دہشتگردی، مہنگائی، بیروزگای کی دلدل میں دھنس چکا تھا ، سرمایہ کاری دوسرے ملکوں میں منتقل کی گئی، نواز شریف دوبارہ پاکستان کو عالمی سطح پر کامیاب اور اقتصادی ریاست بنانے اور سرمایہ کاروں کو واپس لانے کے مشن پر گامزن ہیں

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:16

حضرو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے انکشاف کیا ہے کہ 1999میں جنرل مشرف کے نواز شریف کے اقتدار پر شب خون مارنے کے بعد مشرف کے قریبی ساتھی ریٹائرڈ جنرلز نے مجھے شریف برادران کا ساتھ چھوڑنے کیلئے وفاقی وزارت کی پیشکش کی تھی مگر میں برملا جواب دیا کہ 100وزارتیں نواز شریف کی جوتی پر قربان کر سکتا ہوں انہیں چھوڑ نہیں سکتا، 2013میں مسلم لیگ(ن) نے اجڑے ہوئے پاکستان کا اقتدار سنبھالا، جو پی آئی آئے ہمارے دور اقتدار میں 4ارب روپے منافع میں جا رہا تھا وہ 48ارب خسارے میں تھی ، ریلوے کو برباد کر دیا گیا تھا، 15سالوں میں500میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی، ملک لاقانونیت، دہشتگردی، مہنگائی، بیروزگای کی دلدل میں دھنس چکا تھا جس وجہ سے سرمایہ کاری دوسرے ملکوں میں منتقل کی گئی کہ سرمایہ داروں کا کوئی ملک نہیں ہوتا مگر اب نواز شریف دوبارہ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک کامیاب اور اقتصادی ریاست بنانے اور سرمایہ کاروں کو واپس لانے کے مشن پر گامزن ہیں، وہ اپنے حلقہ حضرو کے گاوٴں شینکہ میں یاسر خان جلالیہ کے زیر انتظام ممتاز سماجی شخصیت امریکی نژاد بنیامین خان، داوٴد خان اور ممتاز امین کی طرف سے دئیے گئے پر تکلف عشائیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے مزید کہا کہ اٹک میں ایک ہزار کنال پر ARIDیونیورسٹی اور میڈیکل کالج کا قیام جلد عمل میں لایا جا رہا ہے، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں اٹک کے شہروں کو اسلام آباد اور دیہات کو شہروں کے برابر ترقی دیں گے، انہوں نے یاسر خان کے مطالبات پر شینکہ کے ڈیرہ جات ڈھوک نمبرداراں، محمود آباد، ڈیرہ سودائی کی سڑکوں کیلئے آئندہ بجٹ میں 50 لاکھ روپے گرانٹ، اگلے چار میں سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کیا۔