پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان کے اسٹینو نے گورنر سیکرٹریٹ فاٹا کے احکامات پاوں تلے روند ڈال دئے

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:06

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان کے اسٹینو نے گورنر سیکرٹریٹ فاٹا کے احکامات پاوں تلے روند ڈال دئے ۔گورنر سیکرٹریٹ فاٹا کی جانب سے اپنے حق میں اخباری بیانات جاری کرنے پر پابندی لگانے کے باوجود موصوف نے دوقبائلی مشران کی جانب سے اپنے حق میں بیان جاری کردیا۔جس پر دیگر قبائلی عمائدین سیخ پا ہوگئے۔

اور گورنرسیکرٹریٹ فاٹا سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔زرائع کے مطابق گورنر سیکرٹریٹ فاٹا نے چند ہفتے قبل فاٹا کے تمام پولیٹیکل ایجنٹس کو لیٹر بھیجاتھا کہ اگر فاٹا کے کسی پولیٹیکل
ایجنٹ یا اہلکار نے قبائلی عمائدین کی جانب سے اپنے حق میں اخباری بیان جاری کیا ۔تو ان کے خلاف سخت کاروئی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ لیٹر مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کی جانب سے قبائلی عمائدین کی اپنے حق میں اخباری بیان جاری کرنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے فاٹا کے تمام پولیٹیکل ایجنٹس کو متنبہ کئے گئے تھے۔

کہ فاٹا کے کوئی بھی پولیٹیکل ایجنٹ یا دیگر عملہ اپنے حق میں بیانات جاری نہ کریں ۔گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ کے اسٹینو سمیع اللہ خان نے د و قبائلی مشران کو اپنے دفتر بلاکر اسے کہا کہ وہ ان کے حق میں بیان جاری کریں۔جنوبی وزیرستان کے مزکورہ دو مشران نے پولیٹیکل ایجنٹ کے اسٹینو کے حق میں ایک مقامی روزنامے میں بیان جاری کردیا ۔

جس پر دیگر قبائلی عمائدین سیخ پا ہوگئے ۔کہ پولیٹیکل ایجنٹ کے اسٹینو نے گورنر سیکرٹریٹ فاٹا کے احکاما ت کو پاوں تلے روند ڈالے ہیں۔اور پولیٹیکل ایجنٹ کے اسٹینو کے خلاف اب گورنر سیکرٹریٹ فاٹا سخت ایکشن لیں۔واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ کے مزکورہ اسٹینو اس سے قبل پولیٹیکل کمپاونڈ جنوبی وزیرستان کے ٹیلی فون ایکس چینج کے اپریٹر تھے ۔

اپریٹر ی تعلقات بناکر اپنے اپ کو جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ کے اسٹینو کے پوسٹ پر قبضہ کرانے میں کامیاب ہوگئے ۔جبکہ جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ مزکورہ اسٹینو بچگانہ حرکتیں کررہا ہے۔اور قبائلی عمائدین کے ساتھ ڈیلنگ میں مکمل طور پر ناکام ہے۔لہذا مزکورہ اسٹینو کو ایکس چینج میں دوبارہ اپریٹر بنادیا جائے اور پولیٹیکل ایجنٹ کے اسٹینو کے پوسٹ پر سنیئر اہلکار تعینات کیا جائے۔جو قبائلی روایات سے اچھی طرح باخبر ہو اور قبائلی مشران کے ساتھ ڈیلنگ کا تجربہ بھی رکھتا ہو۔