پی ٹی سی ایل کی evo صارفین انٹر نیٹ کے لئے وبال جان بن گئی

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:06

پی ٹی سی ایل کی evo صارفین انٹر نیٹ کے لئے وبال جان بن گئی

سما ہنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)پی ٹی سی ایل کی evo صارفین انٹر نیٹ کے لئے وبال جان بن گئی ، کئی کئی گھنٹے evoکی سروس بند رہتی ہے جبکہ میرپور میں متعلقہ حکام تک لوگوں کی شکایت کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا ،سروس کی خرابی سے جہاں کاروباری حضرات متاثر ہو رہے ہیں وہاں صحافیوں کو بھی خبروں کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دیار غیر میں مقیم لوگوں سے رابطوں کا سلسلہ بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے تصیلات کے مطابق سما ہنی میں کچھ عرصہ قبل لوگوں کو دی جانے والی e-voنامی سہولت جس سے لوگوں کو انٹر نیٹ کی بہتر سہولت میسر آئی تھی لیکن اس کو بھی نظر لگ گئی ہے اور اب سروس میں خرابی معمول بن گئی ہے جس سے صارفین e-voکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دیار غیر میں مقیم لوگوں سے رابطوں کا سلسلہ بھی منقطع ہو کر رہ گیا ہے صارفین e-voکی کثیر تعداد پی ٹی سی ایل کے اس رویہ سے تنگ ہے اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال اور سروس بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔