ڈی جی آئی ایس پی آر کی سماجی کارکن این جی او کی ڈائریکٹرز سبین محمود کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی کارکن این جی او کی ڈائریکٹرز سبین محمود کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ہفتہ کے رو ڈی جی آئی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی کارکن کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے سبین محمود کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیز سبین محمود کے قتل میں ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں ہر ممکن مدد کریں گی اور مجرمون کو ضرور کیفرکردار تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ سبین محمود کے قتل پر شدید دکھ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مجرموں کو قانون کٹہرے میں لانے کی ہدایت کر دی ہے اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :