وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے غیر ملکیوں سمیت9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:03

خیبر ایجنسی،راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 9 دہشت مارے گئے جبکہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسز پر آپریشن کو تیز کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فضائیہ نے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی ہے ،جیٹ طیاروں کی بمباری سے غیر ملکیوں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،پاک فضائیہ کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے، ہلاک ہونے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے۔

متعلقہ عنوان :