نواز حکومت بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات پر تو جہ دیں۔ افتخار علی مشوانی

ہفتہ 25 اپریل 2015 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چئیرمین مردان افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ نواز حکومت بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات پر تو جہ دیں۔پاکستانی عوام کو اب سوچنا ہوگا۔ کہ روٹی ،کپڑا، مکان اور پختونوں کے علمبرداروں کے کھوکھلے نعروں سے انہیں کیا ملا ہے؟ ملک میں بھوک ، بے روزگاری اور بدحالی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

سابقہ حکمرانوں نے تجوریاں بھرنے کے سواء کچھ نہیں کیا ہے۔ اگر سابقہ حکمرانوں نے اپنے وعدوں پر عمل کرتے تو آج یہ حالت نہ ہوتی،اور پاکستان کا شمار دنیا کے طاقتور ممالک میں ہوتھا۔ ملک کا غریب طبقہ بے تحاشا مسائل کا شکار ہے، عوام کو ان مسائل سے نکالنے کیلئے عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت ہی واحد اُمید کی کرن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل نرئی میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکنوں جن میں ولی محمد، گل محمد، میرا جان، حسن شاہ، دلاور ماما، جعفر، جہانزیب، غلام سید، گل شریف، کریم سید اور دیگر نے نے اپنے اپنے پارٹیوں سے مستعفی ہوکر خاندانوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر یونین کونسل نرئی سے ڈسٹرکٹ کونسلر کے نشست کیلئے اُمیدوار سعید خان ، تحصیل کونسلر کے نشست کے اُمیدوار مستقل شاہ، یونین کونسل نرئی کے صدر حاجی شیر شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔