وفاقی حکومت کا صوبے میں پیدا ہونے والے تیل پر صوبائی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کے اختیارات صوبے کو دینے سے انکار

ہفتہ 25 اپریل 2015 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وفاقی حکومت نے صوبے میں پیدا ہونے والے تیل پر صوبائی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کے اختیارات صوبے کو دینے سے انکار کردیا ہے ۔ کرک ، کوہاٹ میں پیٹرول پیدا ہوا ہے ۔ صوبے میں پیدا ہونے والے عام تیل کا پچاس فیصد ان اضلاع میں پیدا ہو رہا ہے ۔ صوبائی حکومت نے اس مد میں پیدا ہونے والے تیل پر صوبائی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

آئین کے آرٹیکل 161(1)(b)کے تحت صوبائی حکومت کو یہ اختیارات حاصل ہے کہ وہ صوبائی ایکسائز ڈیوٹی تیل کی پیدوار پر لگائیں اس سے صوبے کو سالانہ بیس ارب روپے سے زائد مل سکتے ہیں تاہم وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو ایکسائز ڈیوٹی لگانے کے اختیارات دینے سے انکار کر دیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کو ایکسائز ڈیوٹی لگانے سے بجٹ میں خسارہ کم ہو سکتا ہے ۔

تاہم وفاقی حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی کا اختیارات صوبے کو دینے سے انکار کیا ہے اس ضمن میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سعید ایڈوکیٹ نے آئین سے بات چیت کر تے ہو ئے کہاکہ وفاقی حکومت صوبے کو مالی طور پر محفوظ رکھنے کے لئے اس ایکسائز ڈیوٹی لگانے سے انکاری ہے ۔ وفاقی حکومت صوبے کے تمام رقوم کی فراہمی کرے جس سے صوبہ مالا مال ہو جائیگا ۔