ککری گراؤنڈ لیاری میں عوامی جلسے کی سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 25 اپریل 2015 15:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ککری گراؤنڈ لیاری میں ہونے والے عوامی جلسے کی سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ 26 اپریل 2015ء کو منعقدہ مذکورہ جلسے میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ، کابینہ کے اراکین، ممبران قومی وصوبائی اسمبلیوں سمیت دیگر اہ مسیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو، ایڈیشنل آئی جی کرائمز سندھ، ڈی ائی جیز ٹریننگ، ٹریفک، اسپیشل برانچ اور سی آئی اے سمیت زونل ڈی آئی جیز وضلعی ایس ایس پیز کراچی ودیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ جلسہ گاہ کے اندرونی حصوں، اطراف میں اور جلسہ گاہ کی جانب جانے والی مرکزی گزرگاہوں پر پولیس افسران اور جوانوں کو نمایاں مقامات پر تعینات کرنے کے علاوہ لیاری کے منتخب کردہ علاقوں میں پولیس کمانڈوز کی ڈپلائمنٹ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ککری گراؤنڈ کے اطراف میں منتخب کی جانے والی بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی تعیناتیوں سمیت گراؤنڈ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے مکمل سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جینس کلیکشن کو موثر بنانے کیلئے سادہ لباس پولیس افسران اور جوانوں کی تعیناتیوں کو بھی یقینی بنایا جائے۔

عوامی جلسہ گاہ سی گاڑیوں کی پارکنگ کو مناسب دوری پر رکھا جائے اور مقررہ کردہ پارکنگ ایریاز پر تھانہ پولیس اور ٹریفک پولیس کی ڈیپلائمنٹ کے بھی اقدامات کئے جائیں۔ علاوہ ازیں موثر اور مربوط سیکورٹی اقدامات کے ساتھ عوام میں احساس تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے پولیس کے خصوصی دستوں پر مشتمل فلیگ مارچ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایس پیز متعلقہ ایس ڈی پی او کو رینڈم اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ پکٹنگ سمیت داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے نگرانی وسرچنگ کے عمل کا ناصرف پابند بنائیں گے بلکہ تمام ایس ایچ اوز کو علاقوں میں سرکاری موبائلوں پر موجودگی اور گشت کیلئے بھی خصوصی اقدامات کو لازمی بنائیں گے۔

انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو ہدایات دیں کہ عوامی جلسہ کے موقع پر ٹریفک کی روانی کے ضمن میں شہریوں کیلئے متبادل راستوں کے انتظامات کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس ضمن میں تمام سیکشن افسران ٹریفک زونز کو ٹریفک پولیس افسران اور جوانوں کو تعینات کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :