امریکہ کی سبین محمود کے قتل کی شدید مذمت

ہفتہ 25 اپریل 2015 15:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) امریکہ نے این جی اوز کی ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز امریکی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ سبین محمود نے پاکستان میں ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لئے آواز بلندی کی ،انہوں نے مشکلات کے باوجود خواتین کی فلاح اور بہبود کے لئے اقدامات کئے اور ہر فورم پر خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ،امریکی سفارت خانے نے سبین محمود کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام اور حکومت سبین محمود کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہے اور ان کی والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔

متعلقہ عنوان :