عمران بدلے کی سیاست چھوڑدیں ،کارکردگی کی بنیاد پر سیاست کریں،خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 25 اپریل 2015 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان بدلے کی سیاست کو چھوڑ دیں اور کارکردگی کی بنیاد پر سیاست کریں،کنٹونمنٹ بورڈ میں مسلم لیگ (ن) کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مل رہے ہیں۔چینی سرمایہ کاری سے بجلی بحران کے حل میں مدد ملی گی ،پاکستان میں ترقی کے لئے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر دو میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن مہم کے دوران ہمارے مخالفین ریلیاں نکالتے رہے اور ہمیں کارنر میٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ، انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گی ،مسلم لیگ (ن) کو صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے ،عمران خان دھرنے والی سیاست چھوڑ دیں،سیاست بدلہ لینے کی باتیں کرنے کا نام نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ عمران بدلہ لینے کی سیاست چھوڑ دیں اور کارکردگی کی بنیاد پر سیاست کریں اور خیبر پختونخواہ کو ماڈل صوبہ بناکر دکھائیں،عمران نے پونے دو سال تک ہمارا میڈیا ٹرائل کیا ہے اور اب فیصلے کا وقت آ چکا ہے کہ مسلم لیگ(ن) این اے 125 میں چالیس ہزار کے مارجن سے کیسی جیتی تھی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اربوں ڈالر کے معاہدے شروع کرنے پر اتفاق ہو ا ہے،ترقیاتی منصوبوں اور بجلی منصوبوں سے بجلی بحران کے خاتمے اور پاکستان کو معاشی طاقت بننے میں مدد ملے گی۔